لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔ متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا ایک مریض منظر عام پر آیا ہے۔ رپورٹس میں

بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32ہو گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ مریض کچھ دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ایئرپورٹ پر ہی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ اب رپورٹس آنے کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو اس کے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں