عراق میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ پر 12 راکٹ حملے،ہلاکتوں کا خدشہ

بغداد (پی این آئی) عراق میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ پر 12 راکٹ حملے ،ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق میں فوجیوں کی رہائش گاہ پر ایک وقت میں 12 راکٹ حملے کئے گئے۔ امریکہ کی جانب سے عراق پر راکٹ حملوں کے بعد ایران اور امریکہ میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے ۔ جس

کے بعد ایران نے بھی فوجی ایئربیس پر حملہ کیا تھا ۔تاہم ایک بار پھر سے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ عراق میں حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر راکٹ امریکی فوجیوں کی رہائشگا کے قریب گرے جبکہ کچھ راکٹ عراقی فضائیہ کے زیر استعمال رن وے پر گرے۔ واضح رہے 13 مارچ کو بھی عراق میں امریکی اتحادی فوج کے اڈے پر ایک زبردست فضائی حملہ کیا گیا جس میں ایئر بیس پر متعدد راکٹ میزائل داغے گئے۔حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی اتحادی فوج کے ترجمان نے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دفاعی ادارے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک برطانوی شہری جبکہ دو امریکی شہری شامل تھے۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے کارروائی کا مورد الزام ایران کی حمایت یافتہ عراقی شیعہ ملیشیا کو ٹھہرایا گیا تھا۔
تازہ صورتحال کے مطابق متفرق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ امریکی اتحادی فورسز نے عراق کے مخلتف علاقوں میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس وقت عراق کے 4 صوبوں پر امریکی فورسز کی جانب سے بمباری جاری ہے۔ امریکی فورسز کی جانب سے عراق کے صوبے کربلا، بابل، بغداد اور صالح الدین میں موجود ایرانی حمایت یافتہ پاپولر موبیلائزیشن فورسز کو نشانہ بنایا جا رہاہے۔امریکی ایئربیس پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 2 امریکی شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ ہلاک ہونے والے برطانوی شہری سے متعلق اتنا پتا چل سکا ہے کہ وہ ایک نرس تھیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق تاجی کیمپ پر کل 18 راکٹ داغے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں