بیجنگ (پی این آئی) یوں لگتا ہے کہ چینی ڈاکٹروں نے کرونا کے علاج میں بریک تھرو کر لیا ہے۔ خبر آئی ہے کہ رواں مہینے مارچ کے آخر تک کرونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد صفر ہو جائے گی لیکن یہ اچھی خبر صرف چین کے شہر ووہان کے حوالے سے ہے جہاں سے اس وبا نے جنم لیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے
کہ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر کمی آ رہی ہے۔ ایک سو پچیس۔ ایک سو انیس نئے متاثرین پچھلے تین دن میں رجسٹر ہوئے۔ وہاں شہر جہاں کی سی فوڈ مارکیٹ سے وائرس پھوٹا تھا۔ وہاں بھی صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے، کرونا سے چینی ماہرین کا ایک پینل نبرد آزما ہے۔ اس پینل کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخر تک ووہاں شہر میں بھی متاثرین کی تعداد صفر ہو جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں