ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید

لاہور (پی این آئی )پاک فوج نے ٹانک کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے جس دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے کرنل شہید ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران دو

نہایت مطلوب دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیاہے ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے کرنل مجیب الرحمان بھی شہید ہو گئے ہیں ۔کارروائی کے دوران پاک فوج نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی نظام تحویل میں لے لیاہے ۔آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔پاک فوج کے شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمان کا تعلق ضلع استوار کے علاقے بنجی سے تھا انہوں نے لواحقین میں بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں