عمران خان کی حکومت کا خاتمہ یقینی، آئندہ وزیراعظم شہباز شریف نہیں بلکہ کون ہو گا؟ اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اورسابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نےکہاہےکہ سلیکٹڈ حکومت کاپاکستان کےساتھ رہنا ممکن نہیں،وہ وقت دور نہیں جب یوٹرن اور جعلی حکومت گھر جائیگی،عوام کے ووٹوں سے اب سلیکٹڈ نہیں بلاول کی قیادت میں حکومت آئے گی، اب جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری جا

رہے ہیں مخالفین گھبرا جاتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکارکنوں سے ملنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، چیئرمین ہر ضلع جائیں گے، پنجاب کا ہر بندہ چیئرمین سے ملنا چاہتا ہے،وہ سب سے ملیں گے، ہمیں یہ کام کرنا ہے تو ہم ان سے ملنے کے علاوہ بھی کام جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے صدر اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، تمام کارکن ساتھ ملکر کام کریں، ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کر کے چیئرمین کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کیخلاف مارچ میں جو مارچ شروع ہونا تھا وہ فروری میں ہی شروع ہو گیا ہے، چیئرمین فروری میں ہی میدان میں آچکے ہیں ،اب جہاں جہاں بلاول بھٹو جا رہے ہیں مخالفین گھبرا جاتے ہیں، اب اس حکومت کو پریشان کرنا ہے اور انہیں گھر بھیجنا ہے، اس حکومت نے ہر شہری کا جینا اجیرن کیا ہوا ہے ، اس حکومت کا پاکستان کے ساتھ رہنا ممکن نہیں، ان کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب یوٹرن اور جعلی حکومت گھر جائیگی، عوام کے ووٹوں سے سلیکٹڈ نہیں بلاول کی قیادت میں حکومت آئے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close