عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا شاندار اقدام، تمام وزیروں کو واضح ہدایات جاری کر دیں

لاہور(پی این آئی) کچھ عرصہ قبل پاکستان میں آٹے اور چینی کے بحران نے ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومت پر تنقید کی جا رہی تھی۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آٹے اور چینی کے بحران کو اچھی طرح حل کیا ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملا ہے۔مزید بات

کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ عام عوام پر بوجھ کم کریں اور انہوں نے اس کے لئے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزراء کو سختی سے کہہ رہے ہیں کہ عوام پر بوجھ کم کیا جائے کیونکہ برھتی ہوئے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو پاکستان کی عو ام کو ان سے ا عتماد اٹھ جائے گا۔یاد رہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کو مجبور کر دیا تھا کہ وہ عمران خان پر تنقید کے پل باندھیں۔لیکن بعد میں پیدا ہونے والے آٹے اور چینی کے بحران نے عمران حکومت کے لئے مشکلات کھڑی کر دی تھیں، اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اچھے طریقے سے اس بحران کو حل کیا ہے، کیونکہ اگر وہ اس کا حل نہ نکالتے تو ان کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ عام عوام پر بوجھ کم کریں اور انہوں نے اس کے لئے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزراء کو سختی سے کہہ رہے ہیں کہ عوام پر بوجھ کم کیاجائے۔ ہارون الرشید نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ جس طرح سے بھی عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے وہ دیں، ورنہ یہ حکومت زیادہ دیر نہ چل سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close