پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن، وزیراعظم عمران خان نے حیران کن اعدادو شمار جاری کر دیئے ، مخالفین کی بولتی بند ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے،موجودہ دور حکومت میں اب تک سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے ملکی ترقی کے اعداد شمار پیش کیے اور کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام اور جاری

کھاتوں کے خسارے میں 73فیصد کمی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹرمیں ترقیاتی فنڈزکا استعمال رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 39 فیصد رہا،جولائی19سے فروری20 تک ترقیاتی بجٹ کا تناسب 6سال میں سب سے زیادہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں اورسیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے۔ روپے کی قدرمیں استحکام اورجاری کھاتوں کے خسارے میں73فیصد کمی آئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور، کراچی موٹروے کا منصوبہ 99 فیصد مکمل ہوچکا ہے،6۔309 ارب روپے کے مہمند ڈیم منصوبے پرکام شروع کیا گیا، جگلوٹ،اسکردو روڈ پر 7۔3 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close