جو مسلمان پاکستان کی جانب ہجرت نہیں کریں گے ان کیساتھ ہندو کیا سلوک کریں گے؟ قائداعظم محمد علی جناح کی وہ پیشنگوئی کو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

لاہور (پی این آئی) سوشل میڈیا پر قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک قول کافی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے تقسیم ہند سے قبل ہندوستانی مسلمانوں کو مظاطب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ہندوستانی مسلمانوں نے پاکستان ہجرت کرنے کا فیصلہ نہ کیا، تو پھر انہیں اپنی تمام زندگی بھارت میں رہ کر

اپنے ہندوستانی آقاوں کو اپنی وفاداری ثابت کرتے ہوئے گزارنا ہوگی۔آج 70 برس بعد بھارت میں رونما ہونے والے واقعات نے قائد اعظم محمد علی جناح کی کہی ہوئی ہر بات کو سچ ثابت کیا ہے۔ 70 برس تک ہندوستانی مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی باتوں کو جھٹلاتے آئے، لیکن اب بھارت کے کچھ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ آزاد خیال ہندو بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ مودی سرکار کے فیصلوں اور حرکتوں کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کا 2 قومی نظریہ درست ثابت ہو گیا ہے۔اب جب بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم و ستم کی ہر حد پار کر رہی ہے، تو ایسے میں اب بھی بھارت کے 20 کروڑ مسلمان سبق سیکھنے کو تیار نہیں۔ بھارت کے موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمان متحد ہو کر مودی سرکار کا مقابلہ کرنے کی بجائے الٹا پاکستان کیخلاف ہی ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں۔ جب پوری دنیا بھارت میں مسلمانوں پر کیے جا رہے مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھی، تب پاکستان نے ہی مسلسل آواز بلند کر کے دنیا کی توجہ بھارت کی موجودہ صورتحال پر مبذول کروائی۔تاہم بھارت کے مسلمان سیاسی رہنماوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے پھر سے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف بیانات دینے اور پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیے جانے جیسی حرکتوں سے بھارتی آقاوں کی غلامی اختیار کیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں آزاد خیال ہندوستانی مسلمان اور پاکستانیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہندوستانی مسلمان اگر سبق سیکھنے کو تیار نہیں، تو پھر یہ لوگ آئندہ بھی اپنی ساری زندگی ہندوستانی آقاوں کی غلامی کرتے ہوئے گزار دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close