اسلامی ملک شام میں ترک فوج کی کارروائیاں، پاکستان بھی کھل کر میدان میں آگیا، ترک صدر کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیراعظم نے ترک فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے

ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلیفون کیا ہے، جس میں وزیراعظم نے ترک صدر سے فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ ہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترک فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ترکی لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ دوسری جانب لیبیا کی نیشنل آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ روز دارالحکومت طرابلس میں قائم معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی حالیہ ایام میں قائم کردہ دفاعی تنصیبات اور پلیٹ فارمز کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پرتبادہ کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیشنل آرمی کے آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے پر ترکی کی تنصیبات کو مکمل طور پرتباہ کردیا گیا ۔لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے فیس بک پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج کی طرف سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کی گئی بمباری کی خوفناک آوازیں سنائی دی گئیں۔ اس بمباری میں ترکی کی طرف سے قائم کردہ دفاعی تنصیبات کو مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ۔لیبی فوج کی بم باری کے بعد معیتیقہ ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے جب کہ ہوائی اڈے کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close