عمران خان امن کے ’نوبل انعام‘کے حقیقی حقدار قرار، مطالبہ پوری دنیا میں زور پکڑ گیا، ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان نے افغان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران

خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے، طالبان امریکہ امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کےاصولی موقف کی جیت ہے، اس لئے عمران خان ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بھر پور جنگ لڑنیوالی افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پاکستان کی مخلص کوششوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں19سالہ جنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، پاکستان پورے خطے میں امن کا حامی ہے کیونکہ اس سے ترقی اور خوشحالی آئیگی۔ بھارت کے جنگی جنون کے خلاف بھی وزیر اعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close