واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں بڑی بہتری

اسلام آباد: اسٹوریز اب تقریباً ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا اہم حصہ بن چکی ہیں، جہاں صارفین اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات شیئر کرتے ہیں جو 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔ واٹس ایپ میں اسی فیچر کو اسٹیٹس کہا جاتا ہے اور اب کمپنی اسے مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جس کے تحت اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو براہ راست چیٹ ٹیب میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین نہ صرف اپنے کانٹیکٹس بلکہ ایسے افراد کے اسٹیٹس بھی دیکھ سکیں گے جن سے کبھی چیٹ ہوئی ہو، چاہے وہ سیو نہ ہوں۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے اور اس کے بعد واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح چیٹ ٹیب کے اوپر نظر آئیں گے۔ تاہم اسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو چیٹ لسٹ کو نیچے اسکرول کرنا ہوگا، جبکہ پہلے ان افراد کے اسٹیٹس دکھائے جائیں گے جن سے زیادہ رابطہ رہتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close