واٹس ایپ پریمیم متعارف: فیچرز اور قیمت کی مکمل تفصیل

مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنی مفت سروس کے ساتھ ساتھ ایک اختیاری پریمیم پلان متعارف کرانے جا رہی ہے، جو فی الحال محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس پریمیم پلان کا مقصد صارفین کو اضافی سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ چیٹ، کال اور میڈیا شیئرنگ جیسی بنیادی خدمات بدستور مکمل طور پر مفت دستیاب رہیں گی۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ پریمیم سبسکرپشن کے تحت صارفین کو ایپ کے تجربے کو مزید ذاتی اور منفرد بنانے کے لیے نئی خصوصیات دی جائیں گی۔ ان اضافی فیچرز میں خصوصی اسٹیکر پیک، نئے تھیمز اور ایپ کے ظاہری انداز میں تبدیلی، زیادہ چیٹس کو پن کرنے کی سہولت، چیٹ الرٹس کے لیے مخصوص آوازیں اور ایپ آئیکن کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کرنے کی سہولت شامل ہو سکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پریمیم پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا، یعنی جو صارف سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے وہ بھی واٹس ایپ کی بنیادی سہولیات بغیر کسی رکاوٹ کے مفت استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ نے تاحال اس پریمیم پلان کی قیمت، مکمل فیچرز یا باقاعدہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا اور یہ منصوبہ اس وقت تجرباتی مرحلے میں ہے۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ سبسکرپشن ماڈل کا مقصد صرف اضافی سہولیات فراہم کرنا ہے اور صارفین خود یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا وہ خصوصی فیچرز کے لیے ادائیگی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close