واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست بنا سکیں گے، جس میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کئی صارفین ذاتی نوعیت کی اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں، ایسے میں کلوز فرینڈز فیچر انہیں محدود اور محفوظ انداز میں اسٹیٹس شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں مرحلہ وار صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے اجرا کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






