کیا واٹس ایپ اب نہیں چلے گی ؟ نئی ایپ متعارف

چین کے ‘وی چیٹ’ پلیٹ فارم سے متاثر ہو کر پاکستان نے سرکاری ملازمین کے لیے ‘بی ای ای پی’ (BEEP) نامی اپنا محفوظ پیغام رسانی کی ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا گیا کہ یہ ایپ مقامی طور پر تیار کی گئی ہے اور 30 جون 2026 تک اسے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ این آئی ٹی بورڈ کے سی ای او فیصل رتیال نے بتایا کہ بی ای پی ایپ سرکاری ملازمین کو محفوظ پیغام رسانی، دستاویز شیئرنگ اور ورک فلو کوآرڈینیشن کی سہولت فراہم کرے گی۔

ایپ کو پہلے مرحلے میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں متعارف کرایا جائے گا، اور اسے موجودہ ای-آفس سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ بی ای پی میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی خصوصیت ہوگی، جو سرکاری رابطوں کو محفوظ بنائے گی۔

فیصل رتیال نے بتایا کہ ایپ استعمال پر مبنی فیس ماڈل پر چلے گی اور اسے آہستہ آہستہ مالی خود انحصاری کی طرف لے جایا جائے گا۔ یہ اقدام 2024 میں عالمی تنازعات کے دوران سرکاری مواصلات کی سلامتی کے تحفظات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close