نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عوام کو جعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ایجنسی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم کالز پر اپنی ذاتی معلومات اور مالی تفصیلات شیئر نہ کریں۔ این سی سی آئی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جعلی فون کالز کی صورت میں فوری طور پر ایجنسی کی ہیلپ لائن 1999 پر رپورٹ درج کریں۔
ایجنسی کے مطابق کسی بھی نامعلوم کال پر اعتبار نہ کریں اور نہ ہی کوئی ذاتی معلومات فراہم کریں۔ سائبر جرائم کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1999 پر رابطہ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






