میٹا کے سائمن ملنر کا پاکستانی نوجوانوں اور جدت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار خیال

اسلام آباد: 7ستمبر۔۔ ایشیاپیسفک ریجن کیلئے میٹا کے وائس پریذیڈنٹ پبلک پالیسی سائمن ملنر نے دی سینٹرم میڈیا ( ٹی سی ایم) کے طلحہ احد کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان میں جدت کی حمایت کے لئے میٹا کے کام اور نوجوانوں میں ذمہ دار ڈیجیٹل سیٹیزن شپ کے فروغ پر اظہار خیال کیا۔

پوڈکاسٹ میں میٹا کی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں پاکستان میں موجود میٹا اے آئی اور بلخصوص اسلام آباد میں ڈویلپرز کیلئے میٹا Llama Pitchathon منعقد کی گئی ۔ سائمن ملنر نے آن لائن کمیونٹی کی تشکیل میں میٹا کی کوششوں کا اشتراک کرتے ہوئے میٹا پلیٹ فارمز پر رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقے تجویز کیے۔ انہوں نے گلوبل ٹیک گورننس میں مقامی شراکت داریوں اور موثر پالیسی سازی کے کردار پر بھی بات کی۔
انہوں نے پاکستان کے تخلیق کاروں اور ڈویلپرز کی کمیونٹیز کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں معاونت کیلئے میٹا کے کردارکے عزم کا اعادہ کیا۔

پوڈ کاسٹ سننے کیلئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں :

FB:https://www.facebook.com/share/v/YNNnN8BiDSzYACQH/?mibextid=qi2Omg
IG:https://www.instagram.com/reel/C_lRWT3iUOc/?igsh=bnNoazE4d243dWhv
YT:https://youtu.be/URdsaqR4hv4?si=34XysmzbzDNRxwch

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close