سال 2024، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا رہا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سال 2024، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا رہا؟دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 15 پرو میکس ہے۔اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ نے 2024 کی اولین سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2024 کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے مہنگے ترین آئی فون کا غلبہ رہا۔اس عرصے میں مجموعی مارکیٹ شیئر میں آئی فون 15 پرو میکس کا حصہ 4.4 فیصد رہا۔4.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرا نمبر آئی فون 15 کے حصے میں آیا جبکہ 3.7 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ آئی فون 15 پرو تیسرے نمبر پر رہا۔

چوتھے پر بھی ایپل کا ہی آئی فون 14 موجود ہے جس کا مارکیٹ شیئر 1.9 فیصد رہا۔جنوبی کورین کمپنی کے گلیکسی ایس 24 الٹرا کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔اس سے قبل جنوری سے مارچ 2023 کے دوران بھی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ رہا تھا۔درحقیقت گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک سے 4 نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ تھے۔اس عرصے میں آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا تھا۔اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے جبکہ آئی فون 13 چوتھے نمبر پر رہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں