پی ٹی سی ایل کا چار جی سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کے 25شہروں اور چھوٹے علاقوں میں ’چارجی‘ سروسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’چارجی‘ پی ٹی سی ایل کی 4جی انٹرنیٹ ڈیوائس ہے جو وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتی ہے۔ یہ ڈیوائس اس وقت پاکستان میں کہیں بھی لیجائی جا سکتی ہے جہاں فور جی سگنلز موجود ہوں۔تاہم اب اس ڈیوائس کی سروسز محدود ونے جا رہی ہیں۔ جن شہروں اور علاقوں میں چارجی سروسز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اٹک، بنوں، بھکر، ڈی آئی خان، گجرات، ہنگو، ہری پور، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی ایسٹ، سائوتھ اور ویسٹ، خوشاب، کوہاٹ، لاہور، لسبیلہ، لورالائی، ملیر، مستونگ، میانوالی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

جن شہروں میں چارجی سروسز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں چکوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، کراچی سنٹرل، مظفر گڑھ، نوشہرہ اور پشین شامل ہیں۔ ان علاقوں میں چارجی سروسز کی بندش کی تلافی کے طور پر پی ٹی سی ایل کی طرف سے یوفون کی ’4جی بلیز‘ ڈیوائس پر 50فیصد ڈسکائونٹ دیا جا رہا ہے۔ فور جی بلیز ڈیوائس کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار روپے تھی جو اب 2ہزار 750روپے میں دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں