ٹک ٹاک کو فروخت کیا جائیگا یا نہیں؟ چینی مالک کمپنی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)امریکا میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کے بعد ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے ایپ بیچنے سے انکار کردیا۔

 

 

برطانوی میڈیا کے مطابق بائٹ ڈانس کمپنی نے کہا کہ ٹک ٹاک بیچنے کے بجائے امریکا میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا اہم الگورتھم ہمارے لیے بہت قابل قدر ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے امریکی قانون میں ٹک ٹاک کی امریکا کو فروخت یا امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ 24 اپریل کو امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی گئی تھی۔ صدر جو بائیڈن نے 4 بل منظور کیے تھے جن میں امریکا میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی عائد کرنے کا بل بھی شامل تھا۔ امریکی سینیٹ کی جانب سے منظور کیے گئے بل میں کہا گیا تھا کہ اگر ٹِک ٹاک نے 9 ماہ کے اندر اپنے شیئرز فروخت نہ کیے تو امریکا میں مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی سینیٹ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کے بل میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کے پاس لاکھوں امریکی شہریوں کا ڈیٹا ہے جسے چینی حکام امریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور آنے والے انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close