گوگل میپس نے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)گوگل میپس میں تھری ڈی بلڈنگز کا فیچر جنوری 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب جاکر اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مکمل طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اگر آپ ڈرائیونگ کے دوران راستوں کو سمجھنے کے لیے اکثر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو تھری ڈی بلڈنگز کا فیچر ضرور پسند آئے گا۔ویسے تو گوگل میپس ایپ میں تھری ڈی بلڈنگز کا آپشن لیئرز (layers) میں کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر نیوی گیشن موڈ میں اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔مگر اب کمپنی کی جانب سے نیوی گیشن موڈ میں اس فیچر کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ فیچر شہروں میں سفر کے دوران بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا اور یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ منزل پر پہنچنے کے لیے کس راستے پر مڑنا بہتر ہوگا۔کسی اجنبی شہر میں تو یہ فیچر بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔البتہ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ آپ کو اسے ٹرن آن کرنا ہوگا۔فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے گوگل میپس میں سیٹنگز میں جائیں اور وہاں نیچے نیوی گیشن سیٹنگز کا انتخاب کریں۔وہاں نیچے اسکرول کرنے پر شو تھری ڈی بلڈنگز کا آپشن نظر آئے گا جسے ٹرن آن کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں