ویب ڈیسک (پی این آئی)اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جی ہاں واقعی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس مقبول چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے اب اکاؤنٹ بنانے یا اس پر لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔یعنی اب ہر فرد اس اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔کمپنی کے مطابق ابھی ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں۔مگر اکاؤنٹ کی ضرورت ختم ہونے کے بعد اس تعداد میں نمایاں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کروڑوں افراد اس اے آئی چیٹ بوٹ پر تجربات کرنا پسند کریں گے۔مگر اوپن اے آئی کے مطابق اکاؤنٹ کے بغیر چیٹ جی پی ٹی تک صارفین کو محدود رسائی فراہم کی جائے گی۔ایسے صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو محفوظ یا اس پر ریویو نہیں کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں