گوگل کروم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک(پی این آئی) گوگل کروم میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس ویب براؤزر کے استعمال کے تجربے کو بدل دے گی۔

رات کے وقت تیز سفید رنگ کی ویب سائٹ کو دیکھنے سے بینائی پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اسی لیے گوگل کی جانب سے کروم میں ایک تجرباتی ڈارک موڈ سپورٹ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔جی ہاں واقعی اب گوگل کی جانب سے ہر ویب سائٹ کو ڈارک تھیم استعمال کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ابھی اس مقصد کے لیے کسی براؤزر ایکسٹینشن کو استعمال کیا جاتا ہے مگر آٹو ڈارک موڈ فار ویب فیچر کے بعد ان ایکسٹینشنز کی ضرورت نہیں رہے گی۔خیال رہے کہ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔بیٹری لائف میں ڈارک موڈ سے بہتری آئے یا نہ آئے مگر یہ آنکھوں کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ اسکرین کی روشنی سے بینائی پر پڑنے والا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close