ویب ڈیسک (پی این آئی)واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک اور نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیکر میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں