صارفین کے لیے خوشخبری، ونڈوز 11 میں 7 فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)اگر آپ ونڈوز 11 سے لیس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اس آپریٹنگ سسٹم میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے 7 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو کافی مدد ملے گی۔ان میں سے ایک فیچر کے ذریعے آپ اپنے فون کیمرے کو کمپیوٹر ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے اور وہ اینڈرائیڈ فون کو تمام ویڈیو کانفرنسنگ ایپس کے لیے ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔دوسرا فیچر اسنیپ لے آؤٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو اپنی ایپس زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کرنے کا موقع ملے گا۔فوکس ویجیٹس تیسرا فیچر ہے۔اس فیچر سے صارفین زیادہ بہتر ویجیٹس بورڈز تیار کر سکیں گے، جن کو مختلف اور مخصوص کیٹیگریز کا مواد آرگنائز کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close