سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بڑا الزام

ویب ڈیسک (پی این آئی)دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو اس وقت شدید قسم کے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جب افواہیں سامنے آئیں کہ ایکس نے مبینہ دہشت گرد گروہوں اور امریکا میں پابندی کے شکار افراد کو سبسکرپشن کی سہولتیں فراہم کیں۔ٹیک ٹرانسپیرنسی پراجیکٹ (ٹی ٹی پی) نے بتایا کہ ایکس نے حزب اللہ کے عہدیداروں سمیت دیگر متنازع شخصیات کے اکاؤنٹس کو بلیو ٹک فراہم کیے اور اس سروس کے لیے ایکس ان سے تقریباً 8 ڈالر ماہانہ وصول کرتا ہے۔ٹی ٹی پی نے کہا کہ حوثیوں کے نام سے مشہور انصار اللہ کے ذریعے چلائے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے بھی بظاہر اپنے تصدیق شدہ ٹک کے لیے ادائیگی کی تھی، اس اکاؤنٹ کے 23 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں جبکہ امریکا اور برطانیہ میں حوثیوں پر پابندیاں عائد ہیں۔

close