جدید طرز کا پہلا منفرد ٹی وی متعارف

اسلام آباد(پی این آئی)جدید طرز کا پہلامنفردٹی وی متعارف۔کیا آپ نے کبھی خواہش کی ہے کہ ٹیلی ویژن (ٹی وی) بند ہونے پر کسی فش ایکوریم کا کام کریں؟اگر ہاں تو اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔دنیا کا پہلا ایسا ٹی وی متعارف کرایا گیا ہے جو وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپیرنٹ بھی ہے۔جی ہاں واقعی جب آپ ٹی وی کو دیکھ نہیں رہے ہوتے تو یہ کسی شیشے کی طرح ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں۔ایل جی نے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر متعارف کرایا۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی ہے جو 4K ریزولوشن سے لیس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close