موبائل اور انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری، پاکستان میں 5 جی لانچ کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور متعلقہ افسران کو فائیو جی کے اجراء کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔۔۔۔اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں،

اسپیکٹرم کی نیلامی دس ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔۔۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب اسپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا جس سے پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے ٹیکنیکل مسائل حل ہو جائیں گے اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سپیڈ کئی گنا بڑھ جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close