آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہمشند نوجوانوں کے لئے بڑی خبر

کراچی(آئی این پی)ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا گیا، جس میں 15 کورسز کرائے جائیں گے اور ہر 3 ماہ میں 300 بچے ٹریننگ حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق نے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول کے ہمراہ ڈیجیٹل آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی لیب میں 15 مختلف موضع پرٹریننگ دی جائیگی، فری لانسنگ، ڈیٹا اینا لیٹک اور ایڈوانس ٹیکنالوجی سکھائی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیاتبدیل ہورہی ہیہمیں نئی ٹیکنالوجی کیساتھ جاناہے، آپ کے پاس اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ موجود ہو تو گھر بیٹھے کماسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان 15 کورسز پر 300طلبا،طالبات کوٹریننگ دی جائیگی، 3ماہ بعددوبارہ300بچوں کوٹریننگ دی جائیگی، ا?پ یہ تمام کورسز کرلیں توروپیہ نہیں ڈالرز کمائیں گے۔امین الحق نے بتایا کہ خالد مقبول نے ہدایات کی ہیں کہ ان لیبس میں ایئرکنڈیشن ہونا چاہئے، اس لئے تمام لیبس میں ایئرکنڈیشن اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے دیگر اسکولوں میں لیب کھولیں گے، ہمارامقصد 15کورسز پر کام کرنا ہے، جس سے ہر 3ماہ میں 300 بچے ٹریننگ حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بھی حکومت کو خیال نہیں آیا کہ میڈان پاکستان پر کام کریں، ہم نے موبائل فون مینیوفیکچرنگ پالیسی بنائی اور ا?ج الحمدللہ پاکستان میں موبائل فون بن رہے ہیں، سامسنگ، نوکیا پاکستان میں موبائل فون بنانا شروع کرچکے ہیں۔۔۔۔

close