چین کی نئی توانائی والی کاروں کی فروخت میں اپریل میں 85.6 فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی فروخت میں اپریل میں گزشتہ سال کی نسبت 85.6 فیصد اضافہ ہوا۔منگل کو چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کل 5 لاکھ 27 ہزار این ای ویز فروخت ہوئیں جو مارچ سے 3.6 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے چینی برانڈز کی نئی توانائی والی کاروں کی فروخت ملک میں این ای وی کی کل فروخت کا 70.5 فیصد ہے۔

چین نے گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی 91 ہزار نئی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جوگزشتہ سال کی نسبت 1 ہزار 28.5 فیصد اور مارچ سے 29.4 فیصد زیادہ ہے۔سی پی سی اے نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین میں این ای ویز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد بڑھ کر 18 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close