واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر، نئے سیکیورٹی فیچر متعارف

نیویارک(پی این آئی ) واٹس ایپ نے صارفین کی سیکیورٹی کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان فیچرز کے نام ’اکاؤنٹ پروٹیکٹ، ڈیوائس ویریفکیشن اور آٹومیٹک سکیورٹی کوڈز‘ ہیں۔ ان فیچرز کا مقصد واٹس ایپ صارفین کے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ پیغامات اور ان کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیچرز آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں کے لیے مہیا کر دیئے گئے ہیں۔

اکاؤنٹ پروٹیکٹ نئی ڈیوائس میں ’لاگ ان‘ ہوتے وقت صارف کی تصدیق کرتا ہے اور ڈیوائس ویریفکیشن وائرس وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ آٹومیٹک سیکیورٹی کوڈز نامی فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ وہ کس شخص کے ساتھ چیٹنگ کر رہے ہیں۔اس فیچر تک رسائی کے لیے انکرپشن ٹیب میں ’کنٹیکس انفو‘ میں جانا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close