چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے تیارکردہ ہائی ٹمپریچرسپرکنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن سسٹم نے پہلا سسپنشن رن مکمل کرلیا ہے۔ملک کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں اس کے ڈویلپرسی آر آر سی چھانگ چھون ریلوے وہیکلز کمپنی کے مطابق گاڑی،ٹریک، ٹریکشن پاور سپلائی اور آپریشن کمیونیکیشن کے ذیلی نظاموں پر مشتمل، ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن سسٹم ہائی سپیڈ، الٹرا ہائی سپیڈ اور لو ویکیوم پائپ لائنزرکھنے والی ایپلی کیشنزکے لیے موزوں ہے۔
یہ سسٹم 600 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی رفتار سے کام کر سکتا ہے۔ مستقبل میں سپرکنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرانسپورٹیشن بڑے شہروں اورترقی یافتہ اقتصادی علاقوں کے درمیان تیز رفتار نقل و حمل کے لیے ایک اہم سسٹم ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں