گوگل نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

سان فرانسسکو (پی این آئی) گوگل کی پیرنٹ الفابیٹ تقریباً 12 ہزار ملازمتیں یا اپنی افرادی قوت کا 6 فیصد ختم کر رہا ہے. سیلیکون ویلی کو حالیہ برطرفیوں کے بعد ایک پریشان کن منظر کا سامنا ہے۔ الفابیٹ جس کے حصص کی مارکیٹ سے پہلے کی تجارت میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کئی سالوں سے الفابیٹ نے گوگل، یوٹیوب اور اربوں صارفین تک پہنچنے والے دیگر پروڈکٹس بنانے کے لیے اعلیٰ ہنر مندوں کو راغب کیا ہے،

لیکن اب اس کو مصنوعی ذہانت کیلئے پہچانی جانے والی مائیکروسافٹ سے مسابقت کا سامنا ہے۔الفابیٹ میں کٹوتیاں مائیکروسافٹ کے 10 ہزار کارکنوں کو فارغ کرنے کے اعلان کے چند دن بعد آئی ہیں۔ الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے ایک میمو میں عملے کو بتایا کہ فرم نے اپنی مصنوعات، لوگوں اور ترجیحات کا جائزہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں جغرافیہ اور ٹیکنالوجی میں ملازمتوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔

close