اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ناروے سے تعلق رکھنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیلی نار نے وزارت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ رہے ہیں،
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کو ٹیلی کام کمپنیوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ کمیٹی کے ارکان نے ملک بھر میں ناقص ٹیلی کام سروسز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر حکام نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے ٹیکس اور ایل سیز کے مسائل ہیں، ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے ٹیلی کام آلات درآمد نہیں ہو رہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں