اسلام آباد(آئی این پی) عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔پاکستان میں گزشتہ شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور برازنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔
اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیورمیں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ((پی ٹی سی ایل)کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں