ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی بھارتی اہم ترین عہدیدار کو فارغ کر دیا

نیویارک (پی این آئی) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ذومعنی ٹوئٹ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے بعد مختصر پیغام میں لکھا پرندہ آزاد ہوگیا۔ان کا لکھا گیا جملہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے کیونکہ ٹوئٹر کے ’لوگو‘ پر نیلے رنگ کا ’پرندہ‘ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اور سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاو نٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close