آئی فون 14 کی کن ملکوں میں پری آرڈر بکنگ شروع کر دی گئی، پاکستانی شائقین کی باری کب آئے گی؟

کیلیفورنیا (پی این آئی) دنیا میں مہنگے موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون 14 سیریز کی رُونمائی کے بعد صارفین کے لیے پری آرڈر شروع کر دیا ہے۔ پاکستان میں صارفین کو آئی 14 فون کی بکنگ کے لیے پری آرڈر کی تاریخ کا شدت سے انتظار ہے لیکن ابھی تک ایپل نے ابھی تک اس مقصد کے لیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ایپل نے 7 ستمبر کو آئی فون سیزیر کا 14 ایڈیشن متعارف کرایا ہے۔ جس میں ایمرجنسی سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی اور کار کریش ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون 14 پلس کے علاوہ تمام ماڈلز کی پری بُکنگ جن ممالک کے لیے شروع کی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، اٹلی، جاپان، سنگاپور، اسپین، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور دیگر 30 ممالک شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close