پٹرول کی قلت اور مہنگائی کا حل ڈھونڈ لیا گیا، تفصیل جانیئے

ایمسٹرڈیم (پی این آئی) روس کی یوکرین کے خلاف جنگ نے ایک ایسا ناقابل یقین معاشی بحران پیدا کیا ہے جس نے بڑی بڑی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دنیا بھر میں تیل کی قلت اور پھر اس کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک بڑھ جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بڑے ممالک نے تیل کے بحران کا حل تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

اسی حوالے سے نیدر لینڈ کی ایک کمپنی نے رواں سال سولر پینل سے لیس دنیا کی پہلی الیکٹرک کار کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی الیکٹرک کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر گاڑی ایک ری چارج سے تقریباً 625 کلومیٹر سفر کر سکے گی۔ تاہم دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی، یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو 7 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close