آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کرنے والے میزائل کا تجربہ

امریکہ(پی این آئی )امریکی فوج نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائپرسونک میزائل ایک گھنٹے میں 6100 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہائپرسونک میزائل تجربہ مارچ کے وسط میں کیا گیا تھا تاہم میزائل تجربے کی کامیابی کا اعلان روس یوکرین کشیدگی کے باعث نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس نے بھی دو ہفتے قبل یوکرین پر دو ہائپرسونک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں