واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

لند(پی این آئی) واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف۔پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بزنس اکاؤنٹس رکھنے والے صارفین کے لیے پروفائل کو مزید دلکش بنانے کے لیے تبدیلی کی ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب وہ صارفین جو واٹس ایپ کو کاروبار کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ اپنے پروڈکٹ کی تشہیر اور بہتر نمائش کے لیے پروفائل پر ‘کور فوٹو’ یعنی عقب میں بڑی سی تصویر لگا سکیں گے۔واٹس ایپ نے دو ماہ قبل کور فوٹوز پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب ایپلی کیشن نے ‘

آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس)’ کے لیے مذکورہ سہولت مہیا کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن حاصل کرنے کے بعد پروفائل پکچر کے پیچے Tap to add now کا آپشن دکھائی دے گا جس پر کلک کرکے آئی فون کی گیلری میں سے کسی تصویر کا انتخاب کرکے کور فوٹو لگایا جاسکے گا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کور فوٹو پر لگائی جانے والی تصویر کا سائز 1211×681 ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close