ملک کے اکثر شہروں میں ٹیلی نار کی سروس بند ہوگئی وجہ کیا بنی ؟کمپنی کی جانب سے ابتدائی تفصیلات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک  )ملک کے اکثر شہروں میں موبائل کمپنی ٹیلی نار کی سروس بند ہوگئی ، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 3بجے کے قریب اکثر شہروں میں ٹیلی نار کے سگنل غائب ہونا شروع ہوئے اور اب مکمل بند ہو گئے ہیں ، جس کی وجہ سے ٹیلی نار کے صارفین کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

اس حوالے سے کمپنی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں اس کی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے ، کمپنی کے مطابق ”ہمارے سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورکس میں متعدد آپٹیکل فائبرکٹنے کے باعث کئی مقامات پر ہماری خدمات کو متاثر کیا ہے۔ہماری ٹیمیں خدمات کی مکمل بحالی اور اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہیں۔ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو ہونے والی عارضی تکلیف پر افسوس ہے!

close