موبائل فون شائقین کے لیے خوشخبری، ڈرون کیمرے والا موبائل فون ویوو نے پاکستان میں متعارف کرا دیا، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے موبائل فون شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ سمار ٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس میں ڈرون کیمرہ لگایا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سمارٹ فون کی دنیا میں ایک انوکھا اور منفرد فون متعارف کرایا گیا ہے ۔اس سمارٹ فون میں چار کیمروں پر مشتمل ایک ڈرون کیمرے کا سیٹ لگایا گیا ہے جو سمارٹ فون میں فٹ ہے اور یہ پاپ اپ کیمرے کی طرح سمارٹ فون سے نکلتا ہے اور دور جاکر مناظر کو محفوظ کرلیتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فون میں کارننگ گوریلا گلاس 7 پروٹیکشن سینسر لگایا گیا ہے اور 6.9 انچ کی ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس موبائل فو ن میں 6900 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے ۔اس میں فنگر پرنٹ ریڈر اور فیس آئی ڈی سینسربھی لگایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دنیا کا پہلا فلائنگ کیمرہ فون ہے۔ اس کی قیمت پاکستانی روپے میں 2,07,999 روپے ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کچھ روز قبل اپنے ٹویٹ میں ڈیوائس کی تعریف کی تھی۔اس کیمرے میں ایل ای ڈی ٹارچ کے ساتھ 200 میگا پکسل کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ لگایا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں