نیو یارک (پی این آئی) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے انتہائی اہم اپ ڈیٹ لانے کا اعلان کردیا۔ میسجنگ ایپ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو یہ سہولت فراہم کردے گی کہ اگر وہ چیٹ تبدیل کرلیں تب بھی آڈیو پیغام چلتا رہے گا۔ اس فیچر کو “گلوبل وائس نوٹ پلیئر” کا نام دیا گیا ہے جو واٹس ایپ ویب کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے پہلے ہی موجود ہے۔
پہلی بار یہ اپ ڈیٹ کچھ ہفتے پہلے آئی فون صارفین کو فراہم کی گئی تھی۔ اس سہولت کی مدد سے واٹس ایپ صارفین کو اب ایک ہی چیٹ پر نہیں رہنا پڑے گا بلکہ وہ جتنا لمبا مرضی وائس نوٹ سن سکتے ہیں اور اس دوران دیگر چیٹس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں