انتہائی کم قیمت میں بہترین فائیو جی ٹیکنالوجی والا موبائل فون متعارف کروانے کی خوشخبری سنا دی گئی

نیویارک(پی این آئی)امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کیلئے کم قیمت والا 5جی موبائل فون متعارف کروانے کا سوچ رہی ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنےکم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائی گی۔رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کورونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز( یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔رپورٹس ہیں کہ نیا متعارف کروائے جانے والا کم قمیت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کیلئے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔اس کے علاوہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت $599 ہے۔واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے ترجمان نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close