ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقوں میں 4 جی سروس فراہم کردی گئی

گلگت (آئی این پی)سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او)نے ضلع دیامر کے دور افتادہ علاقوں فھبٹ(تانگیر) اور(گبر (داریل کے عوام اور صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں پر پہلے سے موجود ٹاورز پر 4 جی کی تیز ترین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ان سہولیات سے وادی تانگیر اور داریل کے مذکورہ علاقوں میں بھی عوام کو بھی رابطے کے ساتھ ساتھ تیز ترین انٹرنیٹ سروس میسر آگئی ہے۔

اسی طرح پورے قراقرم ہائی وے پر مکمل کوریج فراہم کرنے کے ایک جاری منصوبے کے تحت چھلت(نگر) سائٹ پر اور خنجراب کے ایریا میں پر نئے ٹاورز انسٹال کرکے ایس کام تھری جی موبائل اور ڈیٹا کی سروس شروع کر دی گئی ہے۔ ان سہولیات سے نہ صرف قراقرم ہائی وے پر روزانہ سفر کرنے والے مسافروں بلکہ علاقے کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close