چین میں بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر۔۔ ان ٹیکسیوں میں ایک وقت میں کتنے مسافر سوار ہو سکیں گے؟

لاہور(پی این آئی) چین میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کا آغاز ہو گیا ۔2022میں ہونیوالے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں آنے والے سیاح خودکار ٹیکسی کو بطور سواری استعمال کر سکیں گے۔یہ خودکار نظام کے تحت چلنے والی گاڑیاں ایک وقت میں صرف دو مسافروں کو لے جا سکتی ہیں اور یہ فی الحال شہر کے جنوبی Yizhuang علاقے تک محدود ہیں۔

ہنگامی صورتحال کے طور پر کمپنی کا ملازم بھی گاڑی میں سوار ہو جاتا ہے مگر یہ گاڑی مکمل طور پر بغیر ڈرائیور اپنا سفر طے کرتی ہے ۔ابھی اس کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے ۔ سڑکوں کے قواعدو ضوابط اور حفاظتی انتظامات کے تحت اس سروس کو شروع کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔اس گاڑی کو بنانے والے پرامید ہیں کہ جو مسافروں نے آن لائن ادائیگی اوردیگر ڈیجیٹل سہولیات استعمال کرتے وہ اس سے محظوظ ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس کے پانچ لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔مسافر اس کی ایپ استعمال کر کے 600سے زائد مقامات پر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ابھی تک 67گاڑیاں بیجنگ کی سڑکوں پر 5.9کلومیٹر (3.66میل) کے سفر کیلئے صرف دو یوآن چارج کر رہی ہیں۔67 Baidu ٹیکسیاں بیجنگ کی سڑکوں پر 5.9 کلومیٹر (3.66 میل) کے سفر کے لیے صرف دو یوآن ($0.30) سے زیادہ چارج کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close