این اے 133ضمنی الیکشن میں ووٹو ں کی خریداری، الیکشن کمیشن آف پاکستان حرکت میں آگیا، کس کو نوٹس جاری کر دیا گیا؟

لاہور(پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹوں کی خریدری کی مبینہ ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے ریٹرننگ افسرنےکمشنرلاہور،آئی جی پنجاب،چیئرمین نادرااورپیمراکوبھی نوٹس جاری کردیا ۔

ریٹرننگ افسرنے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کےلئےمددمانگی ہے اورنادرا، پیمرا، پولیس اورکمشنر لاہور کو ویڈیوزکافرانزک کرکے30 نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ووٹوں کی خریدری کے حوالے سے متعدد ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کیا تھا۔

close