جاپانی کمپنی سوبارو نے بجلی سے چلنے والی کار متعارف کروا دی، گاڑی کی خصوصیات اور فیچرز سامنے آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)جاپان کی معروف آٹو کمپنی سوبارو نے اپنی پہلی اور مکمل الیکٹرک کار کی رونمائی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی سوبارو کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی دلکش ڈیزائن کی حامل گاڑی کو ’سولٹیرا‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہسوبارو اور ٹویوٹا موٹر کورپ کے دو سال طویل مشترکہ پراجیکٹ کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق اگلے پہیوں پر

چلنی والی سولٹیرا ایک چارجنگ میں 330 میل جبکہ ’فور وہیلر‘ سولٹیرا 285 میل کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ ٹویوٹا اور سبارو کا کہنا ہے کہ ان کا مشترکہ ای وی وینچر دونوں برانڈز کی طاقت کو بڑھائے گا۔ اس طرح ایس یو وی ٹویوٹا کے تجربے کو الیکٹرک ٹیکنالوجی اور سبارو کی فور وہیل ڈرائیو اور آف روڈ مہارت کے ساتھ جوڑیں گے تاہم سوبارو کا ارادہ ہے کہ وہ ٹیوٹا بی زیڈ فار ایکس کی نسبت سولیٹرا میں زیادہ بہتری لائے۔ اگلے پہیوں پر چلنی والی سولٹیرا میں ایکس موڈ اے ڈبلیو ڈی کی صلاحیت بھی ہے جس سے یہ کار نہ صرف بنجر بلکہ کچی سڑکوں پر آسانی سے چل سکے

گی۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی الیکٹرک 4,690 ملی میٹر لمبی، 1,860 ملی میٹر چوڑی اور 1,650 ملی میٹر اونچائی ہے، جو اس وقت موجودہ فارایسٹر کے سائز کے برابر ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں تیار ہونے والی سب سے چھوٹی گاڑی 17 لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی

خریداری عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کو گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے حصول کے لئے لاکھوں روپے آن بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی کمپنیوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور یہ اجارہ داری اسی صورت میں ٹوٹ سکتی ہے جب حکومت ملک میں یبرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close