بغیر اجازت کسی بھی گروپ کو خود جوائن کرلیں، واٹس ایپ صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کردیا۔واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ کالنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔واٹس ایپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہاگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا ہے یا چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی گروپ چیٹس سےبا آسانی سے ایسا کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close