اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کے بعد اس کے تمام ٹیسٹ بھی کر لیے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تمام ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ای وی ایم میں الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق فیچرز رکھے گئے ہیں۔محرم الحرام کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی رونمائی کی جائے گی اور عام انتخابات کے لیے 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے 2 دن تک فعال رہ سکتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)منفی 10 تا 55 ڈگری سینٹی گریڈ پر کام کر سکتی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے الیکٹرانک ریکارڈ کے ساتھ بیلٹ پیپر بھی ہو گا۔وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے ای وی ایم پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں