واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، گروپ کال کرنے والوں کیلئے شاندار فیچر آگیا

واشنگٹن(پی این آئی)واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ کے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اب کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا ہے تو وہ جب بھی چاہے اس گروپ کال میں شامل ہوسکتا ہے، اب کال جاری ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ نے زیر نظر کال انفارمیشن اسکرین بھی بنائی ہے تاکہ صارف دیکھ سکیں کہ کال پر پہلے سے کون ہے اور کسے مدعو کیا گیا ہے لیکن ابھی شامل نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close